لیما (جیوڈیسک) پیرو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، سیکٹرو ں افراد بے گھر ہوگئے۔ پیرو کے شمالی شہر El Provenir میں جاری موسلا دھار بارشوں سے دریا کا پانی بند توڑکر باہر آگیا، جس سے ٹریفک کا نظام معطل اور سیکڑوں خاندان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، سیلاب کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
مقامی کمیونٹی کے افراد پینے کے پانی اور بجلی سے محروم ہو چکے ہیں ، امدادی کارکن اور ریسکیو ٹیمیں مختلف علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں شہری امداد کے منتظر ہیں۔