لیما(جیوڈیسک)پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 33 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ شمالی پیرو میں ایک بس دو سو میٹر بلندی سے ایک گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ علی الصبح پیش آیا۔
ایک نجی کمپنی کی ملکیت یہ بس لیما کے قریبا570 کلومیٹر دور واقع شہر اوٹزکو کے قریب ایک پہاڑی راستے سے لڑھک گئی۔ حکام نے اس حادثے کی ذمہ داری کا الزام علاقے کی پرخطر پیچ وخم والی سڑکوں، گاڑی کی خستہ حالت اور ڈرائیور کی غلطی پر عائد کیا ہے۔
خراب سڑکوں، گاڑیوں کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال نہ کرنے اور تھک ماندے بس ڈرائیوروں کے تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے کی وجہ سے پیروئن انڈس میں ٹریفک کے حادثات معمول ہیں۔ 2011 میں 1108 حادثات میں1124 افراد ہلاک اور2583 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔