پیرو میں قیدیوں کا ایک ساتھ ایروبک رقص کا عالمی ریکارڈ

Peru

Peru

پیرو (جیوڈیسک) رقص کرنا اب صرف دل کے بہلانے کیلئے ہی نہیں بلکہ بعض اوقات یہی تفریح عالمی شہرت اور اعزاز کا ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ پیرو کے قیدیوں نے ایروبک رقص کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ورلڈ ریکارڈ بنا نے کے لئے اب محنت مشقت کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ جھومتے، ناچتے اور گاتے بھی ریکارڈزبن جاتے ہیں۔

ایسا ممکن ہوا جب پیرو میں جیل جیل اور قیدی قیدی نہ رہے جیل ڈانسنگ گرانڈ اور قیدی ڈانسرز بن گئے۔ پیرو کے قیدیوں نے ایک ساتھ ایروبک ڈانس کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

قیدیوں نے قطاروں میں کھڑے ہو کر ایک جیسا ڈانس کیا اور سینکڑوں قیدیوں کے اس ہجوم نے یہ عالمی کارنامہ اپنے نام کر لیا۔ پیرو کے تمام قیدی اس موقع پر بے حد خوش نظر آئے ۔پیرو کے قیدیوں کے اس نئے ریکارڈ کو گینزبک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔