پیرو میں احتجاج کے دوران پولیس اور مزدوروں میں جھڑپیں ہوئیں ، آنسو گیس اور واٹر کینن کے استعمال سے متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ صدارتی محل کے سامنے تین روز سے جاری ہڑتال اور پیروز جنرل کنفیڈریشن کی طرف سے کئے جانے والے مظاہرے میں ملک بھر کی مزدور یونیئنز نے بھی شرکت کی۔
ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنمائوں نے کہا کہ وکروں کی اہلیت کے بارے میں نئے قانون سے ملک بھرکے تین لاکھ سے زائد مزدور متاثر ہونگے۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو صدارتی محل سے دور رکھنے اور منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس، واٹر کینن بھی استعمال کی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے،،جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔