پیرو (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث آئے سیلاب نے تباہی مچا دی، ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پیرو کے ایمیزون خطے کا علاقہ ساں مارٹن ایک ہفتہ جاری رہنے والی بارشوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک، جبکہ تین ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
متعدد افراد لاپتہ ہیں، امدادی کارکن اور فوجی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، سیلاب میں پھنسے مٹی کے تودے گرنے سے آمد و رفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔