پیرو : شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد زخمی

Landslides

Landslides

لیما (جیوڈیسک) حکام کے مطابق وسطی پیرو کا ضلع پمپا ہرموسا سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے سڑک کا بارہ کلومیٹر حصہ بند کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث دور دراز گاؤں کا رابطہ ملک کے دوسرے حصوں سے منقطع ہو گیا ہے۔

ان علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔