پیرو: بارشوں اور سیلاب سے 91 افراد ہلاک

Peru Rains Floods

Peru Rains Floods

پیورا (جیوڈیسک) پیرو میں سیلاب کی آفت سے ہلاک شد گان کی تعداد 91 تک جا پہنچی ہے۔

ملک کے جنوب میں واقع شہر پیورا میں 15 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد دریا میں طغیانی آنے سے مزید چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سیلاب کے پانی کی سطح 1٫8 میٹر تک بلند ہونے کے باعث دریا کنارے واقع ایک قصبے سے 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی ہنگامی حالات سے متعلقہ امور کے ڈائریکٹر جنرل یورگ شاویز کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ دس برسوں کی شدید ترین بارشیں ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ موسلا دھار بارشوں کے مؤثر ہونے والے ملک میں ماہ جنوری سے ابتک دارالحکومت لیما سمیت آرے قویپا اور ایجا شہروں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔