پیرو : جنوب مغربی علاقے میں آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی

Volcano

Volcano

لیما (جیوڈیسک) پیروکے جنوب مغربی علاقے میں آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ پیرو میں واقع اوبیناس آتش فشاں کے زندہ ہو نے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے آس پاس کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھویں نے کیوراپی شہر کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں سانس لینے کے لیے ماسک اور گلاسز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔پانی کے ذخائر کا بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے ، ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔