لیما (جیوڈیسک) پیرو میں کئی دن سے جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ سیلاب سے سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ متاثر ہوئے۔
مرکزی ہائی وے کے دو سو کلومیٹر طویل حصے پانی میں ڈوبے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈا میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔
ملک کے جنوبی صوبوں اونٹاریو اور کیوبک میں شدید برفباری ہوئی۔ محکمہ موسیات نے برفانی طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔