پیرو: یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج، مظاہرین کا پولیس سے تصادم

Peru

Peru

پیرو (جیوڈیسک) پیرو کے شہر لیما کی نیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی میدان جنگ میں بدل گئی۔ یونیورسٹی ریکٹر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے طلبہ پولیس اہلکاروں سے گھتم گھتا ہوگئے۔ کیمپس میں پولیس کی جانب سے کی گئی آنسو گیس شیلنگ اور طلبا پر لاٹھی چارج کے بعد تمام کلاسز کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں 13 طالبعلم جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔احتجاج کرنے والے طلبا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے طاقت کے زور پر ان کے پرامن مظاہرے کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔