لاہور (جیوڈیسک) وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت پنجاب کے کئی دیگر صحت عامہ کے اہم ترین منصوبے جنہیں چودھری پرویزالہی نے قائم کیا تھا آج شہباز حکومت کی جھوٹی انا کا شکار ہو چکے ہیں، سات سال گزر نے کے باوجود میو ہسپتال سرجیکل ٹاور اورسروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جیسے اہم ترین منصوبے بھی اسی جھوٹی انا کی نذر ہو چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ق لیگ کے رہنما مونس الہی نے مسلم لیگ ڈاکٹرز ونگ کے وفد سے ملاقات میں کیا۔مونس الہی نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالہی کے دور میں پنجاب کے دور افتادہ ترین عوام کو بھی مفت ادویات کی سہولت باآسانی دستیاب تھی جب کہ آج لاہور شہر میں بھی مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات نہیں دی جارہیں۔