لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف پرویز کلیم نے ایک مرتبہ پھر سے ڈائریکشن کا فیصلہ کر لیا۔ فلم کی کہانی لکھی جا چکی ہے اور فلم کا نام ’’دل کومارو گولی (شوٹ ہارٹ )‘‘ رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب فلم کی شوٹنگ کے لیے کراچی میں لوکیشنز فائنل کرلی گئی ہیں جب کہ اس کی کاسٹ میں پہلے کی طرح نئی کاسٹ کو متعارف کروایا جائے گا۔
پرویز کلیم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ چند برسوں سے ایک ہی بات کہہ رہا ہوں کہ جو نوجوان جدید طرز کی فلمیں بنا رہے ہیں ان کو بھی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت میں نے ایک مرتبہ پھرڈائریکشن کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میں نے اپنی فلم کی کہانی لکھ لی اور اس شوٹنگ کے لیے کراچی کی خوبصورت لوکیشنز کا انتخاب بھی کیا جاچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی نئی فلم میں نئے چہروں کو متعارف کروانگا، جیسا کے ماضی میں اداکار سعود، سیمی زیدی سمیت دیگر کو متعارف کروایا۔
اس فلم کے میوزک کوبھی ہم نے لاہور کے مقامی اسٹوڈیو میں مکمل کر لیا ہے اور اس کے میوزک پر میں نے خاص توجہ دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک منفرد اور معیار فلم کو ہوگی، جس کو دیکھ کر جہاں فلم بین انٹرٹین ہونگے، وہیں نوجوان فلم میکرز کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔