اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پرویز رشید سے بیلاروس کے وزیر ثقافت سوٹلوو نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک گہرے ثقافتی تعلقات کے ضامن ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مظبوط دوطرفہ معاشی، تجارتی اور دفاعی تعلقات ہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان رنگا رنگ ثقافتوں سے مالامال ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان بیلا روس سے اپنے ثقافتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
بیلاروس کے وزیر ثقافت بورس سوٹلوو کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر اپنے دورہ پاکستان میں ثقافت سے متعلق تین ایم او یوز پر دستخط کریں گے،انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلیے اقدامات کئے جائیں گے۔