اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار میں میڈیا سے گفتگو کے دوران، پرویز رشید وزیر اعظم آزاد کشمیر پر خوب برسے اور واقعے کا الزام بھی ان پر لگا دیا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ن لیگی وزراء کی لاشوں کے حوالے سے بیان دیا، وہ قتل و غارت کی باتیں نہ کرتے تو شائد کوٹلی کا واقعہ نہ ہوتا۔ پرویز رشید نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے، تمام جماعتیں ضابطہ اخلاق اپنائیں تاکہ اشتعال نہ پھیلے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی شخصیت سے نقاب اتر رہے ہیں، انہوں نے پہلے موروثی سیاست، اب سروسز ایکٹ پر بھی یو ٹرن لے لیا ہے، اپنے مجرم وزراء کو بچانے کیلئے جنرل (ر) حامد کو احتساب کمیشن سے ہٹا دیا گیا۔