لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان سے ملاقات کی۔
چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات میں امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان نے کہا کہ آپ نے پنجاب اسمبلی سے تبلیغی جماعت کے حق میں متفقہ قرارداد پاس کروا کے عالمی سازش کو روکا۔
مولانا نذر الرحمان نے پرویز الہٰی کی درخواست پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوش حالی اور چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کروائی۔
چوہدری پرویز الہٰی وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر کے ہمراہ رائے ونڈ تبلیغی مرکز گئے تھے۔