پرویزخٹک ،خیبرپختونخوا کے 16ویں وزیرِاعلی بنیں گے

CM

CM

پشاور(جیو ڈیسک)پشاورقیام پاکستان کے بعد خیبر پختون خوا کے لئے تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلی پرویز خان خٹک، صوبہ کے سولہویں وزیر اعلی ہوں گے۔قیام پاکستان کے بعدمسلم لیگ کے خان عبدالقیوم خان ، سردار عبدالرشید خان اور سردار بہادر خان صوبہ کے وزیر اعلی منتخب ہوئے۔

مئی 1972 سے فروری 1973 تک کے لیے جمیعت علما اسلام کے مولانا مفتی محمود وزیر اعلی بنے۔ پیپلز پارٹی کے سردار عنایت اللہ خان گنڈا پور ، نصراللہ خان خٹک ، محمد اقبال خان جدون ، ارباب جہانگیر خان اور آفتاب احمد خان شیرپاو صوبہ کے منتخب وزیر اعلی رہے۔

اسکے بعد وزارت اعلی کا منصب اسلامی جمہوری اتحاد کے میر افضل خان کے حصہ میں آیا۔ اکتوبر 1993 کو وزارت اعلی کا منصب پہلی بار مسلم لیگ ن نے حاصل کیا۔ اور پیر صابر شاہ وزیر اعلی منتخب ہوئے۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاو دوسری بار صوبہ کے وزیر اعلی بنے۔فروری 1997 کو پاکستان مسلم لیگ ن کے مہتاب احمد خان اور نومبر 2002 کو متحدہ مجلس عمل کے اکرم خان درانی اس منصب پر منتخب ہوئے۔

2008 کے عام انتخابات کے نتیجے میں پہلی بار عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت بنی اور امیر حیدر خان ہوتی 20 مارچ 2012 تک صوبہ کے وزیر اعلی رہے۔ منتخب وزرائے اعلی کے علاوہ صوبہ میں پانچ نگران وزیر اعلی بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔