پشاور (جیوڈیسک) پرویز خٹک کی جانب سے بارہ مئی کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کے معاملے پر صوبے کی اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی دھرنے میں شرکت کرے گی۔
اسفند یار ولی نے اپنے ارکان اسمبلی کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاہم مسلم لیگ ن نے دھرنے کی مخالفت کی ہے۔ صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا کہتے ہیں صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو دھرنا زیب نہیں دیتا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی کہتے ہیں مرکز صوبے کو بھکاری بنانا چاہتا ہے۔
دھرنا سیاسی نہیں بلکہ عوامی حقوق کیلئے دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دورہ پشاور منسوخ ہونے کے بعد خیبرپختونخوا کے وزرا ءاور ایم پی ایز کو دھرنے کے حوالے سے مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔