کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام مستقل طور پر ای سی ایل میں درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی جانب سے بیان کیا گیا موقف غیر موثر ہو چکا ہے، اس لیے سابق صدر کے نام کو مستقل طور پر ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل اور پرویز مشرف کے وکیل نے دلائل مکمل کئے۔
پرویز مشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کی والدہ علیل ہیں اس سلسلے میں وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، اس لئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔