اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کاروائی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف ائی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق 20 سے زاہد اہم شخصیات اور گواہان کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ سابق سنئیر مشیر برائے قانون انصاف شریف الدین پیرزادہ کا بیان آئندہ ہفتے قلمبند کیا جائیگا۔
ایف آئی اے نے شریف الدین پیرزادہ کو بیانات سے متعلق آگاہی کیلئے نوٹس بجھوا دیا ہے۔ ایف ائی اے پرویز مشرف سے ان کی ضمانت کے بعد تحقیقات شروع کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے متلعق سابق فوجی افسران کے بیانات قلمبد کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔