پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ عدالتی کاروائی ہے انتقام نہیں: پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف کاروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہی ہے۔ مقدمہ میں حکومت حکمران اور کوئی سیاسی جماعت مدعی نہیں۔

مہذب ملکوں میں قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے پاکستان میں بھی ایسے ہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین شکن اب اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔

مشرف کے خلاف مقدمہ کو ایشو بنانے والوں کے مقاصد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں کسی عدالت میں ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ حکمران اور سیاستدان عدالتوں کے سامنے سرنڈر کرتے ہیں تو ڈکٹیٹر کیوں نہیں۔ اہم عہدوں اور ریاستی اداروں کے ذمے داران سمیت سب قانون کے پابند ہیں۔