اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج ہو گی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاورعلی پر مشتمل 3 رکنی خصوصی عدالت کیس کی سماعت کرے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے دائر آئین شکنی کیس کی سماعت اسلام آباد میں وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں ہورہی ہے۔ 9 جولائی کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد رسول کا بیان قلم بند کیا تھا۔ ان کے بیان پر پرویز مشرف کے وکلا صفائی آج جرح کریں گے۔