اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہو گی۔ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کررہاہے۔
گزشتہ سماعت پر ملزم پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ صرف تحقیقاتی رپورٹ ہی نہیں بلکہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات بھی فراہم کی جائیں۔
جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ خفیہ ہوتی تو وہ میڈیا پر نہ چلتی۔ عدالت نے پرویز مشرف کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔