اسلام آباد (جیوڈیسک) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 10 روز وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہورہی ہے، ملزم پرویز مشرف پر 11مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم پرویز مشرف کا مقدمہ فوجی عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سنگین غداری کیس کی سماعت کا اختیار خصوصی عدالت کے سوا کسی اور عدالت کو نہیں۔
چار مارچ کو ہونے والی سماعت پر ملزم پرویز مشرف کی 2 مزید درخواستوں پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔