پرویزمشرف کے کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں دو ہفتے کے تعطل کے بعد پرویزمشرف کے کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت آج ایک بار پھر ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے کیخلاف غداری کے الزام میں مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت عظمی میں دائر درخواستوں پر دلائل مکمل ہو چکے تھے۔ اٹارنی جنرل کے موقف سننے کے بعد پرویز مشرف کے خلاف دائرغداری کا مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کے خلاف آج فیصلہ سنائے جانے کا قوی امکان ہے۔