پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہو گی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سنگین غداری کیس کی 40 ویں سماعت آج ہو رہی ہے، خصوصی عدالت ملزم پرویز مشرف کی طرف سے ایف آئی اے کی تفتیش کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل خصوصی عدالت سنگین غداری کیس کی 40 ویں سماعت آج کرے گی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیش کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق ملزم پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فرو غ نسیم اور استغاثہ کی ٹیم کے سربراہ اکرم شیخ ایڈدوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ خصوصی عدالت سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور عدالت میں مقدمے سے متعلق شہادتیں پیش کرنے کے لیے تاریخ مقرر کرنے سے متعلق استغاثہ کی درخواست کی بھی سماعت کرے گی۔