اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ کل سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم نہ کیاجانا بدنیتی ہے۔
جب تک رپورٹ سامنے نہ ہو وہ استغاثہ کے گواہوں پرجرح نہیں کرسکتے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کسی صحافی کو دی جاسکتی ہے تو ملزم سے کیوں چھپائی جا رہی ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ عدالت تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے۔