اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے انجیوگرافی کے لئے امریکا کے 2 اسپتالوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔
سابق صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے امریکی شہر پیرس ٹیکساس میں اپنے پاکستانی دوست جو ماہرِ امراض قلب بھی ہیں سے رابطہ کیا ہے اس کے علاوہ پاکستانی ڈاکٹر نے پرویز مشرف کی انجیوگرافی کے لئے نیویارک کے میو اور کیلی وینٹ اسپتال میں بات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ ان اسپتالوں کو ای میل کر دی گئی ہے۔