کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سنیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر آرٹیکل چھ لاگو ہی نہیں ہوتا، ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ایم کیو ایم کے رہنما فروغ نسیم اور رؤف صدیقی لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر گفتگو میں بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل سکس صرف پرویز مشرف پر ہی لاگو نہیں ہوتا، کارروائی سب کے خلاف ہونی چاہئے۔
بیرسٹرفروغ نسیم نے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین محض گواہ ہیں، ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔