لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کسی معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں گئے، حکومت کا اجاز ت دینا مجبوری بن گیا تھا۔
کہتے ہیں مسلم لیگ نواز میں بھی کوئی مصطفی کمال جمال دکھا سکتا انہوں نے اپوزیشن گرینڈ الائنس کا کیا فارمولہ دیا۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کسی ڈیل یا معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں گئے۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بطور جماعت تخریب کار نہیں کہا جا سکتا۔ چودھری شجاعت حسین نے ایم کیو ایم کے بعد مسلم لیگ نواز کو بھی خبردار کر دیا۔
حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کا فارمولہ بھی چودھری شجاعت حسین بتا دیا۔ حکومت کے خلاف گو نواز گو کے نعرے تبھی کامیاب ہوسکتے ہیں جب اپوزیشن متحد ہو گی۔