پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست

Sehba Pervez

Sehba Pervez

اسلام آباد (جیوڈیسک) پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے صہبا پرویز مشرف نے وزارت داخلہ کو درخواست دی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، پر ویز مشرف کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکال دیا جائے، درخواست میں پرویز مشرف کی بیماری سمیتکئی وجوہات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔