پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ آئی جی کو موصول

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کر نے والی خصوصی عدالت کے حکم پرآئی جی اسلام آباد نے عسکری ادارہ امراض قلب میں زیر علاج سابق صدر سے ان کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ہفتے کو نہیں کرائی جبکہ آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری کی کاپی جمعے کی شب موصول ہو گئی تھی۔

سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس میں عدالت کے حکم پر 25 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے یانہ کرانے کا حتمی فیصلہ آج اتوار کو رفقا اور وکلا کی مشاورت سے کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وکلا کی اکثریت ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی حامی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کے پاس جاری وارنٹ گرفتاری کی اے ایف آئی سی میں ملزم سے تعمیل کرانے کیلیے آج اتوار سمیت 5 دن موجود ہیں۔