پرویز مشرف کیس میں کوئی بیرونی دباؤ نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

Foreign Office Spokesman

Foreign Office Spokesman

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کی تاریخیں طے کی جا رہی ہیں۔ یہ مذاکرات واشنگٹن میں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کیس میں کسی بیرونی دباؤ نہیں۔

سعودی عرب پاکستان کے تحریک طالبان کیساتھ مذاکرات میں کوئی ادا نہیں کر رہا قوانین سخت کر رہے ہیں تا کہ بیرون ملک سے دہشتگردوں کو فنڈنگ نہ ہو سکے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پر دکھائی جانیوالی ویڈیو کو مسترد کرتے ہیں کسی بھارتی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی گئی۔