پرویز مشرف پر اعتماد میں ہی ملک و قوم کی بقا و فلاح ہے، طاہر حسین
Posted on April 2, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستا ن مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کو انصاف و مساوات کے معاشرے اور قانون و آئین کی حقیقی عملدارای و پاسداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سربراہ عساکر وسابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے عدالت میں پیش ہوکر نہ صرف نئی تاریخ رقم اور روشن مثال قائم کی ہے۔
بلکہ انہوں ثابت کیا ہے کہ مشرف پر بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور پرویز مشرف کو عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے کہ عدلیہ کسی کے بھی ساتھ نا انصافی اور ظلم نہیں ہونے دے گی ۔ پرویز مشرف کے ا س اقدام سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اسلئے پاکستان کے عوام کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ پرویز مشرف آئین و قوانین کا احترام کرنے والے محب وطن پاکستانی ہیں۔
جو تمام تر خطرات کے باوجود استحکام پاکستان اور عوام کو استحصال ، ظلم و نا انصافی سے نجات دلانے پاکستان واپس آئے ہیں اسلئے آل پاکستان مسلم لیگ پر اعتماد کرتے ہوئے پرویز مشرف کے نام پر آل پاکستان مسلم لیگ کو اپنے ووٹوں سے کامیاب بناکر ہی عوام اپنے اور اپنے نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔