اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے ثابت کر دیا کہ آج کی تاریخ میں ای سی ایل کا کوئی کیس نہیں۔
فروغ نسیم کا کہناتھا کہ پرویز مشرف کئی اہم امور انجام دینے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں، حکومت نے 3 سال تک سابق صدر کو ملک سے باہر جانے سے روکا ہوا تھا۔