پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی، شہدا فاوٴنڈیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کیخلاف کئی مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ مشرف کی ضمانت دینے والی عدالتوں کا کام ہے کہ وہ انکی پیشی یقینی بنائیں۔

پرویز مشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ ہم خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتے۔