اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لئے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پولیس کے 15 سو، رینجرز کے پانچ سو سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
اے ایف آئی سی سے خصوصی عدالت تک دوالگ الگ روٹ لگائے جائیں گے، اے ایف آئی سی سے راول ڈیم چوک تک رینجرز اہلکار سٹینڈ بائی ہوں گے جبکہ کلب روڈ سے خصوصی عدالت تک پولیس اور رینجرز کا مشترکہ روٹ لگایا جائے گا۔
خصوصی عدالت کی چھت پر بھی اینٹی ائیر کرافٹ گن نصب کی جائے گی۔روٹ کے راستوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ سے سرچنگ کرائی جائے گی۔