اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے پرویز مشرف کی پشاور ہائی کورٹ کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ان کی درخواست غیر موثر نہیں ہوچکی، جس پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے سامنے دلائل ہیں کہ عمر بھر کی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔
پرویز مشرف پر پابندی عمر بھر کے لئے لگائی گئی جو کہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ عدالت عظمٰی نے پرویز مشرف کی درخواست کومنظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو آئین کی خلاف ورزی پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔