اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی اضافی دستاویزات سے متعلق درخواست خارج کر دی، عدالت کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ درخواست قبل از وقت ہے۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے پرویز مشرف کی اضافی دستاویزات سے متعلق درخواست پر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ شہادت کا مرحلہ ابھی شروع نہیں ہوا، فی الحال یہ درخواست قبل از وقت ہے، ملزم کو ہر متعلق دستاویزات طلب کرنے کا حق ہو گا۔ خصوصی عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے ہے کہ اضافی دستاویزات سے متعلق شہادتیں 17 جون کو ریکارڈ کی جائیں گی۔