پرویزمشرف پر جھوٹے مقدمات کے قیام کا مقصد انہیں انتخاب و اقتدار سے دور رکھنا تھا

کراچی : سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی ضمانتو ں کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرف پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور ان پر قائم کردہ تمام مقدمات بے بنیاد ہیں جن کا مقصد مشرف کو انتخاب و اقتدار سے دور رکھنا تھا۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئرو مرکزی رہنما راشدقریشی مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحٰق صوبائی صدر سید پرویز علی شاہ جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو سیکریٹری فائنانس اینڈ ایڈمن شاہدقریشی کراچی ڈویژن کے صدر افضال غازی جنرل سیکریٹری سعید النبی خان سینئر رہنما طارق کلیم۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے غداری کیس اور بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانتوں کی منظوری پر اے پی ایم ایل کے تمام کارکنان و عہدیداران سمیت پوری قوم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔

کیونکہ حقدار کے ساتھ رب کی رحمت ہوتی ہے اسلئے انشاء اللہ دشمنوں کی تمام سازشوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پرویزمشرف تمام کیسز سے باعزت بری ہوکر ایکبار پھر ملک و قوم کی قیادت کا فریضہ انجام دیں گے کیونکہ آنے والا وقت آل پاکستان مسلم لیگ اور پرویز مشرف کا ہے۔