پرویزمشرف کی ہدایت پر ڈاکٹرامجد آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر

کراچی ، پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ میں اصلاحی تبدیلیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تنظیم کی فعالیت و عوامی مقبولیت پر اثر ہونے والے افراد کو اے پی ایم ایل سے خارج کرنے کاآغاز ہوچا ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف کی ہدایت پر غلام مصطفی خاصخیلی ‘ چوہدری اشرف اورزاہد سرفراز کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کے ساتھ ان کی بنیادی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اب ان کا آل پاکستان مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ پرویز مشرف نے داکٹر امجد کو اے پی ایم کا مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر کردیا ہے اور ازسرِ نو تنظیم سازی و سیاسی معاملات کی دیکھ بھال کیلئے سید افضال غازی کی سربراہی میں طارق کلیم ‘ سعید النبی خان اور نادرعلی خان پر مشتمل چار رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو تنظیمی امور کی دیکھ بھال کے علاوہ پرویز مشرف کی مشاورت کے ساتھ ازسرِ نو تنظیم ساز ی کا فریضہ بھی انجام دے گی۔