پرویز مشرف کے گھر کے قریب سے بارودی مواد کے 5 پیکٹ برآمد

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے گھر کے قریب سے بارودی مواد کے 5 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہرپیکٹ میں آدھا کلو بارودی مواد ہے، ایک پیکٹ میں ڈیٹونیٹر بھی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی رہائش گاہ اور خصوصی عدالت کے درمیان گزرگاہ سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے قریب سڑک کنارے ایک بیگ سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد کیا گیا تھ جس کے ساتھ دو پستول بھی بیگ میں موجود تھے۔