اسلام آباد (جیوڈیسک) کمر کی تکلیف کے باعث ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف صحت میں بہتری آنے کے بعد اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔
پرویز مشرف کی گھر منتقلی کے دوران ضیاء الدین اسپتال کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظانات کئے گئے۔ اسپتال کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
سابق صدر کو سخت سکیورٹی میں سفید رنگ کی جیپ میں اسپتال سے باہر لایا گیا جہاں سے وہ درجنوں گاڑیوں کے ساتھ بھرپور پروٹوکول میں اپنی رہائش گا پہنچے۔
سابق صدر کی رہائش گاہ کے باہر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف جلد براستہ دبئی علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔