پرویز مشرف کا معاملہ حکومت کیلئے کڑا امتحان ہو گا: شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ غداری کیس میں وفاقی حکومت خود فریق ہے جسے اس کیس کو انجام تک پہنچانا ہو گا۔

پرویز مشرف کا معاملہ وفاقی حکومت کے لیے کڑا امتحان ہو گا، دیکھنا یہ ہے کہ مشرف کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے یہ سب کچھ عوام کے دکھاوے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ پر قیادت سمیت پوری پارٹی کو مکمل اعتماد ہے وہ بہترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔