پرویز مشرف کا معاملہ ذاتی پسند ناپسند کے بجائے قومی مفاد کے تحت حل کیا جائے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے مسئلے کو ذاتی پسند یا ناپسند کے بجائے میرٹ اور قومی مفاد کے تحت حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے سے خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو جن داخلی وخارجی چیلنجز کا سامنا ہے، ان کا تقاضا ہے کہ ملک کو انتشار اور نفاق میں مبتلا کرنے کے اقدام سے ہر ممکن گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ پاکستان اس وقت سفارتی محاذ پر تنہا ہے اور ہم سے محبت کے دعویدار بھی ہم سے مخلص نہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں صرف پرخلوص رائے اور مشورہ ہی دے سکتا ہوں حکم نہیں، باقی جو حکمران بہتر سمجھیں وہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے واجد شمس الحسن کی 6 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں۔