پرویز مشرف کی میڈکل رپورٹ تیار، عدالت میں پیش کی جائیگی

AFI CD

AFI CD

راولپنڈی (جیوڈیسک) اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لئے تیار کر لی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پرویز مشرف کو ڈسچارج کرنے کے معاملہ پرغور نہیں کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ نے عدالت میں پیش کرنے کیلئے پرویز مشرف کی رپورٹ تیار کر لی، آج شام دوبارہ اجلاس ہونے کا امکان ہے۔

پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر 24 جنوری تک رپورٹ طلب کی ہے۔