مری (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا مری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے کام میں روڑے نہیں اٹکائے بلکہ حکومتی کاموں میں اٹکائے گئے۔
2013 ء میں حکومت کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کی دلدل میں پھنسا پاکستان ملا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو امریکا کی طرف سے جو پیسہ ملتا تھا اس کا حساب کیوں نہیں مانگا جاتا۔
3 تاریخ کو حکومت کیخلاف احتجاج کرنے والے پرویز مشرف سے حساب مانگیں۔