پرویز مشرف کی والدہ دبئی سے کراچی کیلئے روانہ

Zarin Musharraf

Zarin Musharraf

دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ دبئی سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشرف کی والدہ زریں مشرف پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے روانہ ہوئیں جو ساڑھے 3 بجے کراچی پہنچے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ جو وہیل چیئر پر ہیں ان کے ہمراہ ضروری طبی آلات اورآکسیجن کٹ بھی ہے۔