پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 7 مئی تک ملتوی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔

جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس شاہ نواز طارق پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی ، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ نے موقف اختیار کیا۔

کہ انہیں عدالت عالیہ کی جانب سے گزشتہ روز ہی نوٹس موصول ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ مقدمے کی تیاری نہیں کرسکے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کیس کی تیاری کے لئے 15 روز کی مہلت دی جائے۔