کراچی (جیوڈیسک) پرویز مشرف اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے آگاہ تھے۔ اخبار نے برطانوی صحافی کارلوٹا گیل کی نئی کتاب کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کے سابق فوجی آمر پرویز مشرف ممکنہ طور پر القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن اور اس کے چھپنے کی جگہ کو جانتے تھے، صحافی نے اپنی کتاب میں یہ انکشاف پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود کے حوالے سے کیا ہے۔
برطانوی صحافی کی کتاب جس کے کچھ اقتباسات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں بھی شائع ہوئے اور پاکستانی فوج نے اس کی تردید کی۔ نیویارک ٹائمز کی اسٹوری میں مصنفہ نے اپنے ذرائع کا انکشاف نہیں کیا تھا،تاہم بھارتی اخبارات نے خبر رساں ادارے کے حوالے اس ذریعے کا نام پاکستان کے ایک ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود کا بتایا ہے۔