کراچی(جیوڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت ۔
اس موقع پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی امیدواروں کے چنا کیلئے بورڈ کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کی انتخابی مہم پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف انتخابی مہم کے سلسلے میں ملک کے اہم شہروں میں جلسے کریں گے۔